Back

ⓘ ٹوکیلاؤ میں تعلیم




                                     

ⓘ ٹوکیلاؤ میں تعلیم

پورے ٹوکیلاؤ میں تین سکولز ہیں اور تینوں اٹولز پر ایک سکول واقع ہے۔ فکاؤفو اٹول جو تینوں جزائر میں سب سے زیادہ جنوب میں واقع ہے، اس میں تیالینو سکول ہے۔ متیتی سکول نوکونونو جزیرہ پر واقع ہے جبکہ متاوالا سکول جزیرہ اٹافو میں ہے۔

ان سکولز میں مختلف درجات میں تعلیم کا انتظام ہے۔ تعلیم کی شروعات آغاز بچپن سے ہوتی ہے جو گیارہ سال تک جاری رہتی ہے۔ اس کے بعد طلبہ کو قومی امتحان میں شرکت کرنا ہوتا ہے۔ اس امتحان میں ان طلبہ کو منتخب کیا جاتا ہے جو بارہویں سال کی تعلیم کے اہل ہوں۔ یہ انتخاب ٹوکیلاؤ سکالرشپ سکیم کے تحت عمل میں آتا ہے۔ کامیاب طلبہ بارہویں اور تیرہویں سال کی تعلیم کا آغاز ریاست سامووا میں ہوتا ہے۔