Back

ⓘ نمک




                                               

دودھ کی چائے

دودھ کی چائے کئی ملکوں میں دست یاب عوامی طور مقبول مشروب کا نام ہے۔ اس کے دو اجزا یعنی دودھ اور چائے کا تناسب بھی ہر جگہ اور ثقافت میں مختلف ہے۔ دودھ کی چائے کے ساتھ کئی لازمی اور اختیاری اجزا ہو سکتے ہیں۔ مثلًا بیش تر لوگ اس چائے میں شکر لیے بھی ڈالتے ہیں، تاہم کچھ لوگ اس کے بنا ہی اسے پی لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر اجزا میں شہد، نمک، ادرک، الائجی وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔ فوری دودھ بننے والے دودھ کی چائے کا پاؤڈر بڑے پیمانے سے بازار میں ملتا ہے۔ کیمیائی مطالعے سے متعلق ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ لوگ کہتے یہں چائے میں دودھ ملانے سے اس کے طبی فوائد ختم ہوجاتے ہیں اور صحت پر کوئی ا ...

                                               

گھسائی

گِھسائی یا گِھس جانا کسی ٹھوس سطح نقصان زدہ ہونا، رفتہ اپنی اصل شکل کھو دینا، کوئی نئی شکل یا ہیئت اختیار کرنے کو کہا جاتا ہے۔ گھسائی کی کئی وجوہ ہو سکتی ہیں: مکانیکی یا کیمیاوی ، وغیرہ۔

نمک
                                     

ⓘ نمک

یہ مقالہ خوردنی نمک کے متعلق ہے۔ اگر آپ کسی اور صفحے کی تلاش میں ہیں تو دیکھے: نمک

نمک ایک معدنی غذا ہے جو حیواناتی حیات کے لیے نہایت ضروری ہے۔ یہ عام طور پر قلمی حالت میں پایا جاتا ہے۔ نمک دو کیمیائی عناصر سوڈیم اور کلورین کے کیمیائی تعامل سے حاصل ہوتا ہے اوراس کا کیمیائی فارمولا سوڈئیم کلورائیڈ ہے۔

نمک کا ذائقہ بُنیادی ذائقوں میں سے ایک ہے اور یہ ایک مقبول گرم مسالا بھی ہے۔

انسان کے زیرِ استعمال نمک کئی صورتوں میں بنتا ہے: ناخالص نمک جیسے سمندری نمک، خالص نمک خوردنی نمک اور آیوڈین مِلا نمک۔ یہ قلمی ٹھوس اور رنگ میں سفید یا خاکستری ہوتا ہے۔ یہ سمندری آب یا چٹانوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔

کلورائیڈ اور سوڈئیم آئنات جو نمک کے دو بڑے اَجزائے ترکیبی ہیں، تمام زندہ اجسام کی بقاء کے لیے نہایت اہم ہیں۔ نمک جسم میں پانی کی مقدار کی تضبیط سیّالی توازن میں اہم کردار اَدا کرتی ہے۔