Back

ⓘ معاشی جغرافیہ




                                               

ڈیجیٹل تقسیم

ڈیجیٹل تقسیم سے مراد ان لوگوں کے بیچ کی وہ خلاء ہے جو جدید ڈیجیٹل دور سے استفادہ کرتے ہیں اور جو ایسا کرنے سے قاصر ہیں۔ اس میں یہ فکر غالب ہے کہ وہ لوگ جن کے پاس انٹرنیٹ اور جدید معلوماتی ٹیکنالوجی نہیں ہے وہ لوگ خسارے میں رہیں گے کیوں کہ وہ اس قابل نہیں ہے یا ان کے پاس ڈیجیٹل معلومات دست یاب نہیں ہے۔ یہ لوگ آن لائن خریداری نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی کئی جمہوری عمل در آمد سرگرمیوں حصہ لے سکیں گے جو آن لائن ہوں۔ اسی طرح یہ لوگ آن لائن صلاحیتوں کی تربیت لے سکیں گے اور نہ ہی اپنے کوئی ہنر کو آن لائن دکھا سکیں گے۔ ڈیجیٹل تقسیم کے ان پہلوؤں پر غور و فکر کی وجہ سے ان جدید آلات تک رسائی نہیں رکھنے ...

                                     

ⓘ معاشی جغرافیہ

جغرافیہ دو یونانی الفاظ جیو اور گرافی سے مل کر بنا ہے۔ لفظ جیو کا مطلب ہے زمین جبکہ گرافی کا مطلب ہے بیان کرنا یا تذکرہ کرنا۔ جیوگرافی کا مطلب ہے روئے زمین پر پائی جانے والی اشیاء کا گہرائی میں مطالعہ کرنا۔

جغرافیہ کی دو شاخیں ہیں:

  • طبعی جغرافیہ 2انسانی جغرافیہ

طبعی جغرافیہ میں ہم ان اشیاء کا مطالعہ کرتے ہیں جو قدرتی طور پر اس دنیامیں موجود ہیں انہیں انسان نے تخلیق نہیں کیا مثلاََ دریا،سمندر،موسم،پہاڑ،وادیاں،نباتات وغیرہ

انسانی جغرافیہ میں ہم ان اشیاءکا مطالعہ کرتے ہیں جنہیں انسان نے دریافت کیا یا ایجاد کیا۔ مثلاََ مشین،مکانات،کارخانے ،کپڑا،ادویات،کھادیں وغیرہ۔ معاشی و تجارتی جغرافیہ انسانی جغرافیہ کی ایک شاخ ہے جس میں ہم انسان کے معاشی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہیں۔ مثلاً زراعت، صنعت وحرفت،کاروبار، معدنیات وغیرہ۔