Back

ⓘ ایمیزون ویب سروسز




ایمیزون ویب سروسز
                                     

ⓘ ایمیزون ویب سروسز

ایمیزون ویب سروسز یا ایمیزون ویب خدمات جسے عام طور پر اس کے مخفف اے ڈبلیو ایس کے نام سے جانا جاتا ہے، ایمیزون کی ایک ذیلی کمپنی ہے جو ملکوں، کمپنیوں اور انفرادی اشخاص کو ادائیگی کے عوض کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی صارفین کو مجازی کمپیوٹر کلسٹر فراہم کرتی ہے جو انٹرنیٹ کے ذریعہ ہر وقت دسترس میں ہوتا ہے۔ ایمیزون ویب سروسز کے مجازی کمپیوٹر میں ایک حقیقی کمپیوٹر کی جملہ صفات شامل ہیں مثلاً ہارڈ وئير ، آپریٹنگ سسٹم منتخب کرنے کا اختیار، نیٹ ورک، پہلے سے موجود اطلاقی سافٹ ویئر مثلاً ویب سرور، ڈیٹا بیس، سی آر ایم وغیرہ۔ اے ڈبلیو ایس کے ہر نظام میں مجازی ان پٹ/آؤٹ پٹ آلات بھی دستیاب ہوتے ہیں۔ کسی جدید ویب براؤزر کی مدد سے اے ڈبلیو ایس نظام کو استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے نظام میں داخل نوشتہ ہو کر حقیقی کمپیوٹر کی طرح کانفگریشن مینجمنٹ اور مجازی نظام کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اے ڈبلیو ایس ٹیکنالوجی دنیا بھر میں سرور فارموں پر فراہم کی گئی ہے اور ایمیزون کے ماتحت ادارے اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ اجرت کا تعین ہارڈ ویئر / آپریٹنگ سسٹم /سافٹ ویئر / نیٹ ورکنگ کی خصوصیات، مطلوبہ دستیابی، اعادئہ کثیر، حفاظت اور خدمت کے اختیارات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ استعمال کنندہ کی ضروریات کے مطابق ایک واحد اے ڈبلیو ایس مجازی کمپیوٹر، مجازی کمپیوٹرز کے ایک کلسٹر یا وقف شدہ حقیقی کمپیوٹر کا استعمال کر سکتا ہے اور اسی کے مطابق اسے ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔ رکنیت کے معاہدے کے حصے کے طور پر ایمیزون اس کا انتظام، اپ گریڈ اور ہر صارف کے نظام کے لیے انڈسٹری کے معیار کی سیکورٹی فراہم کرتا ہے۔

2017ء میں اے ڈبلیو ایس میں 90 سے زائد خدمات شامل تھیں جن میں کمپیوٹنگ، اسٹوریج، نیٹ ورک، ڈیٹا بیس، تجزیاتی، ایپلیکیشن خدمات، انتظام، موبائل، ڈویلپر آلات اور انٹرنیٹ کے لیے ضروری آلات شامل ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ مقبول ایمیزون لچکدار کمپیوٹ کلاؤڈ ای سی 2 اور ایمیزون سمپل سٹوریج سروس ایس 3 شامل ہیں۔ زیادہ تر خدمات صارفین کو براہ راست دستیاب نہیں، بلکہ اے پی آئی کے ذریعہ ڈویلپر ان کو اپنی ایپلیکیشن میں استعمال کرکے عام صارفین کے لیے فراہم کر سکتے ہیں۔ ایمیزون ویب سروسز ایچ ٹی پی پر دستیاب ہیں جو آر ای ایس ٹی آرکیٹیکچرل طرز اور سمپل آبجیکٹ ایکسیس پروٹوکول کا استعمال کرتی ہیں۔ ایمیزون ویب سروسز کو صارفین کے لیے بڑے پیمانے پر کمپیوٹنگ کی صلاحیت حاصل کرنے اور ایک حقیقی سرور فارم کی تعمیر کی لیے عاجلانہ اور کم کیمت سہولت فراہم کرتا ہے۔ تمام خدمات کی ادائیگی استعمال کی بنیاد پر کی جاتی ہے، تاہم ہر خدمت کے لیے مختلف طریقوں کا استعمال ہوتا ہے۔ سنرجی گروپ کے مطابق 2017ء میں ایمیزون ویب سروسز تمام کلاؤڈ بازار کی غالب 34٪ کی مالک ہے، جبکہ اس سے اگلے تین مائیکروسافٹ، گوگل اور آئی بی ایم بتدریج 11%, 8%, 6% کے حصہ دار ہیں۔

                                     

1. تاریخ

ایمیزون ویب سروسز پلیٹ فارم کا آغاز جولائی 2002ء میں ہوا، شروع میں پلیٹ فارم صرف چند مختلف آلات اور سروس پر مشتمل تھا۔ 2003ء کے اواخر میں ایمیزون ویب سروسز تشکیل نو کی گئی۔ نومبر 2004ء میں عوامی استعمال کے لیے سب سے پہلے اے ڈبلیو ایس سروس سمپل کیو سروس شروع ہوئی۔ اس کے بعد ایمیزون ای سی 2 کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقا کی ٹیم تیار کیا۔

ایمیزون ویب سروسز کو 14 مارچ، 2006ء کو رسمی طور پر دوبارہ شروع کیا گیا جس میں ایمیزون ایس 3 کلاؤڈ اسٹوریج، ایس کیو ایس اور ای سی 2 کو یکجا کر کے پیش کیا گیا۔

                                     

2. ارتقا اور سود مندی

نومبر 2010ء میں یہ اعلان کیا گیا کہ ایمیزون کمپنی کی تمام خوردہ سائٹس کو مکمل طور ایمیزون ویب سروسز کے تحت منتقل کر دیا گیا ہے۔2012ء سے قبل ایمیزون ویب سروسز ایمیزون کمپنی کا حصہ سمجھا جاتا تھا اور اس وجہ سے ایمیزون مالیاتی رپورٹ میں اس کی آمدنی کا بیان نہیں ہوتا تھا۔ اس سال صنعت کے مبصرین کا اندازہ تھا کہ پہلی مرتبہ اے ڈبلیو ایس کی آمدنی 1.5 بلین ڈالر سے زائد ہوگی۔

2016ء کی پہلی سہ ماہی میں اے ڈبلیو ایس کی خالص آمدنی 2.57 بلین ڈالر کی آمدنی تھی، جو 2015ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 64 فیصد اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں اے ڈبلیو ایس نے پہلی بار شمالی امریکین کے ایمیزون کے خوردہ کاروبار کے مقابلے میں زیادہ منافع بخش تھا۔2016ء کی پہلی سہ ماہی میں ایمیزون کی آمدنی کے اضافے کے نتیجے میں اسٹاک کی قیمت میں 42 فیصد اضافہ ہوا، کارپوریٹ منافع میں اے ڈبلیو ایس کا حصہ 56٪ تھا۔

2017ء میں اے ڈبلیو ایس کی سالانہ آمدنی 17.46 بلین ڈالر تھی۔

                                     

3. مصنوعات کی فہرست

نیٹ ورکنگ

  • اے ڈبلیو ایس ڈایرکٹ کنیکٹ
  • ایمیزون الاسٹک نیٹ ورک اڈاپٹر
  • ایمیزون ورچوئل پرائیویٹ کلاؤڈ
  • ایمیزون الاسٹک لوڈ بیلنسنگ
  • ایمیزون روٹ 53

اسٹوریج اور ترسیل مواد

  • ایمیزون گلیشیئر
  • ایمیزون الاسٹک بلاک اسٹور
  • اے ڈبلیو ایس اسٹوریج گیٹ وے
  • ایمیزون الاسٹک فائل سسٹم
  • ایمیزون ایس3
  • اے ڈبلیو ایس امپورٹ / ایکسپورٹ

ڈیٹا بیس

  • ایمیزون ارورا
  • اے ڈبلیو ایس ڈیٹا پائپ لائن
  • ایمیزون ڈائمنمو ڈی بی
  • ایمیزون ریلیشنل ڈیٹا بیس سروس
  • ایمیزون ریڈشفٹ
  • ایمیزون سمپل ڈی بی
  • ایمیزون الاسٹی کیش
  • ایمیزون نیپچون

موبائل خدمات

  • اے ڈبلیو ایس موبائل ہب
  • ایمیزون کوگنیٹو
  • اے ڈبلیو ایس ڈیوائس فارم
  • ایمیزون پن پوائنٹ

ماموری Deployment

  • اے ڈبلیو ایس کوڈ ڈیپلوئے
  • اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ فارمیشن
  • ایمیزون الاسٹک بینسٹاک
  • اے ڈبلیو ایس اوپس ورکس

تجزیاتی Analytics

  • ایمیزون سیج میکر
  • ایمیزون ایتھینا
  • اپاچی ہیڈوپ
  • ایمیزون کینیسیس
  • ایمیزون الاسٹک سرچ سروس
  • ایمیزون مشین لرنینگ
  • ایمیزون کویک سائٹ


                                     

3.1. مصنوعات کی فہرست کمپیوٹ

  • ایمیزون الاسٹک کمپیوٹ کلاؤڈ ای سی 2 زین ہائپر وائزر Xen hypervisor پر مبنی اے پی آئی سے قابل کنٹرول ایک کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس ہے۔
  • ایمیزون الاسٹک بینسٹاک ہوسٹنگ ایپلی کیشنز کے لیے ایک پاس PaaS سروس فراہم کرتا ہے۔
  • ایمیزون لیمڈا سرورلیس کمپیوٹنگ
                                     

3.2. مصنوعات کی فہرست نیٹ ورکنگ

  • اے ڈبلیو ایس ڈایرکٹ کنیکٹ
  • ایمیزون الاسٹک نیٹ ورک اڈاپٹر
  • ایمیزون ورچوئل پرائیویٹ کلاؤڈ
  • ایمیزون الاسٹک لوڈ بیلنسنگ
  • ایمیزون روٹ 53
                                     

3.3. مصنوعات کی فہرست ڈیٹا بیس

  • ایمیزون ارورا
  • اے ڈبلیو ایس ڈیٹا پائپ لائن
  • ایمیزون ڈائمنمو ڈی بی
  • ایمیزون ریلیشنل ڈیٹا بیس سروس
  • ایمیزون ریڈشفٹ
  • ایمیزون سمپل ڈی بی
  • ایمیزون الاسٹی کیش
  • ایمیزون نیپچون
                                     

3.4. مصنوعات کی فہرست موبائل خدمات

  • اے ڈبلیو ایس موبائل ہب
  • ایمیزون کوگنیٹو
  • اے ڈبلیو ایس ڈیوائس فارم
  • ایمیزون پن پوائنٹ
                                     

3.5. مصنوعات کی فہرست ماموری Deployment

  • اے ڈبلیو ایس کوڈ ڈیپلوئے
  • اے ڈبلیو ایس کلاؤڈ فارمیشن
  • ایمیزون الاسٹک بینسٹاک
  • اے ڈبلیو ایس اوپس ورکس
                                     

3.6. مصنوعات کی فہرست انتظام Management

  • اے ڈبلیو ایس ڈائریکٹری سروس
  • ایمیزون ای سی 2 کنٹینر رجسٹری
  • ایمیزون کلاؤڈ ایچ ایس ایم
  • اے ڈبلیو ایس مینجمنٹ کنسول
  • اے ڈبلیو ایس کی مینجمنٹ سروس
  • ایمیزون آئڈینٹیٹی اینڈ اکسیس مینجمنٹ
  • اے ڈبلیو ایس سسٹمز مینیجر
  • ایمیزون فرگیٹ
  • ایمیزون ای سی 2 کنٹینر سروس
  • ایمیزون کلاؤڈ واچ
                                     

3.7. مصنوعات کی فہرست ایپلیکیشن سروسز

  • ایمیزون سمپل کیو سروس
  • ایمیزون اے پی آئی گیٹ وے
  • ایمیزون ایپ سٹریم
  • ایمیزون سمپل ورک فلو
  • ایمیزون الاسٹک ٹرانسکوڈر
  • ایمیزون سمپل نوٹیفیکیشن سروس
  • ایمیزون ڈیو پے
  • ایمیزون کلاؤڈ سرچ
  • ایمیزون سمپل ای میل سروس
  • ایمیزون کوگنیٹو
                                     

3.8. مصنوعات کی فہرست تجزیاتی Analytics

  • ایمیزون سیج میکر
  • ایمیزون ایتھینا
  • اپاچی ہیڈوپ
  • ایمیزون کینیسیس
  • ایمیزون الاسٹک سرچ سروس
  • ایمیزون مشین لرنینگ
  • ایمیزون کویک سائٹ
                                     

3.9. مصنوعات کی فہرست متفرق

  • کلاؤڈ 9 آئی ڈی ای
  • اے ڈبلیو ایس پارٹنر نیٹ ورک
  • ایمیزون مکینیکل ترک
  • ایمیزون فلفلمینٹ ویب سروس
  • ایمیزون چائم
  • ایمیزون لمبر یارڈ
  • ایمیزون ہسٹوریکل پرائسنگ
  • ایمیزون پروڈکٹ ایڈورٹائزنگ اے پی آئی
  • ایمیزون مارکیٹ پلیس ویب سروس
  • ایمیزون گفٹ کوڈ آن ڈیمانڈ
  • اے ڈبلیو ایس ایتھینا
                                     

4. دستیابی اور مقامیات

2017 کے مطابق ایمیزون ویب سروسز مندرجہ ذیل 16 جغرافیایی "علاقوں" میں فعال ہے۔:

  • مشرقی ریاستہائے متحدہ شمالی ورجینیا، جہاں ایمیزون ویب سروسز کے سرورز کی اکثریت موجود ہے
  • مغربی ریاستہائے متحدہ اوریگون
  • شمالی امریکا 6 علاقے
  • ایمیزون ویب سروسز خفیہ ریاستہائے متحدہ، خفیہ سطح کے لیے صرف امریکی حکومت کے گاہکوں کو دستیاب ہے
  • مشرقی ریاستہائے متحدہ اوہائیو
  • مغربی ریاستہائے متحدہ شمالی کیلیفورنیا
  • ایمیزون ویب سروسز گوو کلاؤڈ ریاستہائے متحدہ، شمال مغربی ریاستہائے متحدہ، امریکی حکومت کے گاہکوں کے لیے فراہمی، موجودہ حکومت کے اداروں کے لیے جو اس سے قبل دیگر علاقوں کی خدمات استعمال کر رہے ہیں۔
  • کینیڈا وسطی
  • جنوبی امریکا 1 علاقہ
  • برازیل ساؤ پاؤلو
  • یورپ / مشرق وسطی / افریقا 4 علاقے
  • یورپی یونین لندن، مملکت متحدہ
  • یورپی یونین پیرس، فرانس
  • یورپی یونین فرینکفرٹ، جرمنی
  • یورپی یونین آئرلینڈ
  • ایشیا بحرالکاہل سؤل، جنوبی کوریا
  • ایشیا بحرالکاہل سڈنی، آسٹریلیا
  • ایشیا بحرالکاہل ممبئی، بھارت
  • ایشیا بحر الکاہل 6 علاقے
  • ایشیا بحرالکاہل سنگاپور
  • ایشیا بحرالکاہل بیجنگ، چین
  • ایشیا بحرالکاہل توکیو، جاپان