Back

ⓘ عالمی سیاحت تنظیم




عالمی سیاحت تنظیم
                                     

ⓘ عالمی سیاحت تنظیم

عالمی سیاحت تنظیم اقوام متحدہ کا خصوصی ادارہ ہےجس کا مقصد سیاحوں کی آمد و رفت کی ترقی کے لیے اقدامات کرنا ہے تاکہ بین الاقوامی تعلقات کو فروغ حاصل ہو، مختلف ممالک کے درمیان سیاحوں کی آمد و رفت سے ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور استحکام پیدا ہو سکےاور اس طرح معاشی اور سماجی زندگی میں ترقی ہو سکے۔ یہ ادارہ رکن ممالک کے درمیان آزادانہ آمد و رفت کا انتظام کرتا ہے۔ سیاحت کے متعلق قواعد و ضوابط اور معقول طریقوں کا بند و بست کرتا ہے، نیز یہ ادارہ رکن ممالک کی معاشی و سماجی زندگی میں تعاون کے ذرائع بھی فراہم کرتا ہے۔ اس وقت 158 مملک اس ادارے کے رکن ہیں۔ اس کا صدر دفتر اسپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں قائم ہے۔ سربراہ کو سیکریٹری جنرل کہا جاتا ہے۔ موجودہ سیکریٹری جنرل جارجیا کے Zurab Pololikashvili ہیں۔