Back

ⓘ ناگالینڈ




ناگالینڈ
                                     

ⓘ ناگالینڈ

ناگالینڈ بھارت کے شمال مشرقی خطہ میں واقع ایک ریاست ہے۔ اس کی سرحدیں مغرب میں آسام، شمال میں اروناچل پردیش اور آسام کے بعض حصوں، مشرق میں برما اور شمال میں منی پور سے ملتی ہیں۔ ریاست کا دار الحکومت کوہیما ہے اور سب سے بڑا شہر دیماپور ہے۔ ناگالینڈ کا رقبہ 16.579 کلومیٹر 2 ہے اور آبادی 1.980.602 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس لحاظ سے ریاست ناگالینڈ بھارت کا سب سے چھوٹا صوبہ ہے۔ وادی آسام سے متصل ناگالینڈ کے خطہ کے علاوہ اس کا اکثر علاقہ کوہستانی ہے۔

ریاست ناگالینڈ کی تشکیل 1 دسمبر 1963ء کو ہوئی۔ یہ ریاست 11 اضلاع پر مشتمل ہے اور زراعت اس کی معیشت کی بنیاد ہے۔ چاول، مکئی، پھلیاں، تمباکو، گنا اور آلو وہاں کی اہم پیداوار ہیں۔ علاوہ ازیں دیگر اہم معاشی سرگرمیوں میں گھریلو صنعتیں، بیمہ کاری، زمینوں کی خرید و فروخت اور سیاحت قابل ذکر ہیں۔موجوده دور میں یہاں آزادی کی تحریک چل رہئی ہے جو بهارت سے آزادی کی تحریک ہے اور آزاد ناگا لینڈ کا قیام ہے